نیشنل

چیتن شرما نے بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر کے عہدہ سے دے دیا استعفی

حیدرآباد _ 17 فروری( اردولیکس) بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے چیتن شرما نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایک ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن میں چیتن شرما نے ہندوستانی  کرکٹرس پر فٹ نس کے لئے انجکشن لینے کا تبصرہ کیا تھا زی نیوز نے چیتن شرما کی اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو جاری کردی تھی جس پر ان کے خلاف مختلف گوشوں سے تنقیدیں شروع ہوگئی تھی اس پس منظر میں چیتن شرما نے  بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بی سی سی آئی سکریٹری جیشا کو روآنہ کیا اور انہوں نے اسے فوراً قبول کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button