جنرل نیوز

رکن کونسل جیون ریڈی نے جگتیال کے قدیم عیدگاہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 لاکھ روپے کا پروسیڈنگ لیٹر مسلم کمیٹی کے حوالے کیا

جگتیال _ 4 جولائی (،اردولیکس ) جگتیال کے قدیم عیدگاہ کے ترقیاتی کاموں کے منظور 10 لاکھ روپے کا پروسیڈنگ لیٹر آج رکن کونسل کانگریس جیون ریڈی نے مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال کے حوالے کردیا۔

 

چند دن قبل کانگریس کے سینئر قائد و رکن کونسل جیون ریڈی نے جگتیال کے قدیم عیدگاہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے اپنے ترقیاتی فنڈز سے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا اور اپنے اعلان کے مطابق انہوں نے اس رقم کو حکومت سے منظور کروایا۔اور آج ایک سادی تقریب میں رکن کونسل جیون ریڈی نے منظور شدہ فنڈز کے پروسیڈنگ لیٹر کو حوالے کیا ۔اس موقع پر جیون ریڈی نے کہا کہ وہ جگتیال کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کرنے ہر وقت تیار ہیں

 

ایم ایل سی جیون ریڈی نے یقین دلایا کہ ہم مسلمانوں کی ترقی کے لیے ہر طرح سے کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال کے صدر عبدالباری اور دیگر نے  ایم ایل سی جیون ریڈی کا عیدگاہ کی ترقی کے لیے فنڈس کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

 

اس موقع پر مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال کے جنرل سکریٹری منصور، نائب صدر غیاث الدین ، عیدگا کمیٹی کے صدر ایم ڈی زلفے  ، کانگریس اقلیتی ٹاؤن کے صدر نیہال، کونسلر ایم ڈی۔ کمال، مسلم مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری ریاض بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button