تلنگانہ میں بینکوں کے اوقات میں تبدیلی

حیدرآباد: تلنگانہ میں دس دن تک کیلئے لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ہی کاروباری اداروں کو کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔ لاک ڈاون کے پیش نظربینکوں کے کام کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بینکس صبح 8 بجے سے 12 بجے تک ہی کام کریں گے۔اس مہینہ کی 20 تاریخ تک بینکوں کے یہی اوقات کاررہیں گے۔ علاوہ ازیں بینکوں میں صرف 50 فیصد اسٹاف ہی کام کرے گا۔