نیشنل
کنڈکٹر نے چوزے کا کاٹ دیا ہاف ٹکٹ۔ بس میںسوار خاندانحیرت زدہ

بنگلور: یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ بس میں بھاری سامان لے جانے پر اضافی ٹکٹ لیناہوتا ہے لیکن آپ کو حیرت ہوگی کہ ایک بس کنڈکٹر نے مرغی کے چوزے کا ٹکٹ کاٹ دیا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ کرناٹک میں پیش آیا۔ سدھا پورہ کے ایک خانہ بدوش خاندان کے تین افراد نے 10 روپے میں چوزا خریدا اور اسے لے کر ہوس نگر میں بس میں سوار ہوا۔ کنڈکٹر نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ چوزے کا بھی ٹکٹ لیں، اس خاندان نے حیرت کا اظہار کیا تو کنڈکٹر نے بتایا کہ بس میں چوزے کے لیے ٹکٹ لیناضروری ہے جسپر اس خاندان نے چوزے کا ہاف ٹکٹ لیا۔ 10 روپے میں خریدے گئے چوزے کے لیے اس خاندان کو 52 روپے ادا کرکے ٹکٹ خریدنا پڑا۔