58 سال کا دلہا اور16 سال کی دلہن

بنگالورو: ریاست کرناٹک میں پولیس نے ایک 58 سالہ شخص کے خلاف کیس درج کرلیا جو 16 سال کی لڑکی کے ساتھ شادی کررہا تھا۔ یہ واقعہ ہمپادیوناہلی پنچایت میں پیش آیا۔ مقامی شخص کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں کہ کسی نے 1098 نمبرپرفون کرتے ہوئے سرکاری حکام کو اس بات کی اطلاع دے دی، جس کے ساتھ ہی عہدیدارپولیس کے ساتھ موضع میں پہنچ گئے۔ انھوں نے شادی رکوادی۔ متعلقہ تحصیلدارغوثیہ بیگم نے لڑکی کے گھروالوں کی کونسلگ کی اورکمپلی پولیس نے 58 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔