تلنگانہ

بریکنگ نیوز:ٹی آر ایس کے ایم‌ایل ایز کو خریدنے کا معاملہ۔ملزمین‌کو ریمانڈ پر دینےکی درخواست مسترد

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کو خریدنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمین کو آج پولیس نے اے سی بی کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا۔ پولیس نے تینوں کو ریمانڈ پر دینے کی درخواست کی تاہم جج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ مجسٹریٹ نے ملزمین کو 41 سی آر پی سی کے تحت نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

معزز جج نے نوٹس دینے کے بعد ہی تحقیقات کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ چہارشنبہ کی رات حیدرآباد کے مضافاتی علاقے معین آباد کے ایک فارم ھاوز میں تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور ان کے پاس سے نقدی بھی ضبط کرلی گئی تھی۔ ان تینوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بی جے پی کے اہم قائدین کی ایما پر ٹی آر ایس پارٹی کے چار ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی تھی۔ رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کی شکایت پر پولیس نے انھیں گرفتار کرتے ہوئے آج رات اے سی بی کورٹ کے جج کی قیام گاہ پر پیش کیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے چہارشنبہ کی رات معین آباد عزیز نگر میں تانڈور کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کے فارم ہاؤس سے نند کمار، سمہایاجی اور فرید آباد کے رام چندر بھارتی کو گرفتار کیا تھا۔ تینوں ملزمین سے شمش آباد رورل پولیس اسٹیشن میں رات دیر گئے تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button