میلاد النبی صلعم‌جلوس کے سلسلے میں حیدرآباد پولیس کا اجلاس۔ نوجوانوں کو گاڑیوں پر کرتب بازی نہ کرنے کا مشورہ

حیدراباد: میلاد النبی صلعم کے جلوس کے انتظامات کے سلسلے میں سٹی پولیس نے ہفتہ کو ایک کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں علماء نے‌شرکت کی۔میٹنگ کی صدارت سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ میلاد جلوس کے لیے پولیس کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پولیس کمشنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ جلوس کے دوران موٹر سائیکل پر اسٹنٹس یعنی کرتب بازی نہ کریں کیونکہ اس سے حادثات کا خطرہ ہوتا ہے۔