نیشنل

ہریانہ میں آج پھر کشیدگی کا ماحول _ حکومت کے انکار کے باوجود وی ایچ پی شوبھا یاترا نکالنے بضد ، تعلیمی ادارے بند

نئی دہلی _ 28 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ‘وشواہندو پریشد’ نے پیر کو ہریانہ کے نوح میں شوبھا یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے ریاست میں کشیدگی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے ۔ ریاستی حکومت نے نوح اور اس کے آس پاس بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا ہے۔

 

چیف منسٹر منوہر لال کھٹر کی طرف سے  جلوس کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے باوجود ہریانہ کے نوح ضلع میں پیر کو ‘شوبھا یاترا’ نکالنے وی ایچ پی بضد ہے جس  کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ہریانہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ نوح میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے گریز کریں۔ نوح کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ اشونی کمار نے کہا کہ ضلع میں تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکول اور کالج اور بینک بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button