تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدید لہر

File photo

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع سردی کی شدید لپیٹ میں ہیں،گذشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ محسوس کی جارہی ہے۔صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے۔کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑی چلانے پر مجبور ہیں۔دوسری طرف صبح کے اوقات میں چہل قدمی کے لئے جانے والے افراد اور کسان اپنے معمول کے شیڈول کے برخلاف تاخیر سے اپنے کاموں اور سرگرمیوں کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ فٹ پاتھس پر سونے والے افرادکو بھی سردی کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ کئی لوگ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں جیسے گرم لحافوں اورسوئٹرس کا استعمال کررہے ہیں تو کئی افراد شام ہوتے ہی آگ تاپنے کا کام بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button