جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں کاٹن کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ

حیدرآباد _ 16 ستمبر ( اردولیکس ) حیدرآباد کے یاقوت پورہ شوکت جنگ دیوڑھی علاقہ میں ایک کاٹن کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیاجس میں گودام میں رکھا سامان اورگودام کی عمارت جل کر مکمل طورپرخاکستر ہوگئی۔مقامی افراد کی اطلاع کے ساتھ ہی چارفائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اس حادثہ میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button