تلنگانہ

نئے سال‌کے‌موقع پر کمشنر پولیس حیدرآباد کا شہریوں کے نام پیغام۔ویڈیو دیکھیں

کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے نئے سال کے موقع پر گذشتہ شب شہرحیدرآباد کے تلگوتلی فلائی اوورچوراہے کے قریب کیک کاٹا اور حیدرآباد کے عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسال سے مشکل صورتحال سے گذرناپڑا۔کوویڈ وبا کی وجہ سے کافی نقصان ہواہے۔کئی گھروں میں کورونا سے اموات ہوئیں۔ بچے اسکولس اور کالجس نہیں جاسکے۔ذہنی طورپر بھی کافی نقصان ہوا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے سال میں تمام صحت مند رہیں اور اس وبا کا خاتمہ ہوجائے گا اور معمول کے حالات شہر میں بحال ہوجائیں گے۔حیدرآباد سٹی پولیس آنے والے سال میں مزید خدمات کے لئے تیار ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام،جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ،منشیات کے کنٹرول میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔انھوں نے قبل ازیں سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button