جنرل نیوز

پداپلی کے تین کانگریس قائدین کو اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس میں ریاستی سطح کے عہدے

 

پداپلی 01/09/2023 (محمد استقام الدین)

کانگریس پارٹی اقلیتی ریاستی صدر  شیخ عبداللہ سہیل کی ہدایت پر اور پداپلی ضلع کانگریس پارٹی اقلیتی صدر اکبر علی کی نگرانی میں نو منتخب ریاستی جنرل سکریٹری، سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری تقررنامہ  وجے رمنا راؤ سابق ایم ایل اے پداپلی و ٹی پی سی سی نائب صدر کے ہاتھوں جاری کیا۔۔ جِس میں سید حبیب اللہ مسرت کو (جنرل سکریٹری ریاستی اقلیتی سیل)محمد سرور پاشاہ کو (ریاستی اقلیتی سیل سکریٹری)محمد رؤوف کو (جوائنٹ سکریٹری ریاستی اقلیتی سیل) نامزدکیا گیا

۔اس موقع پر وجئے رمنا راؤ سابقہ ایم ایل اے و ٹی پی سی سی نائب صدر نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کو کئی شعبوں میں مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کی مضبوطی کے لیے سب کو ملکر کام کرنا چاہیے۔اس پروگرام میں کانگریس پارٹی کے اقلیتی قائدین، کانگریس پارٹی کے عوامی نمائندے، قائدین اور دیگر نے شرکت کی اور مبارک باد پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button