نیشنل

ووٹ مانگنے بی جے پی رکن اسمبلی باتھ روم میں گھس گئے۔ ویڈیودیکھیں

کانپور: اترپردیش میں انتخابی مہم زوروں پرہے، ایسے میں بعض امیدواراپنی انتخابی مہم کیلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔ ان دنوں کانپورکا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی ووٹ مانگنے کیلئے باتھ روم میں گھس گئے اورانھوں نے نہانے والے شخص سے بات چیت کی۔ تاخیرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے کانپورکے رکن اسمبلی سریندرمیتھانی انتخابی مہم کے دوران گھرگھرجارہے ہیں۔ مہم کے دوران وہ ایک گھرمیں داخل ہوئے جہاں ایک شخص نہا رہا تھا وہ کھلے باتھ روم میں نہانے والے اس شخص کے پاس پہنچ گئے اوراس سے اس کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ حالانکہ اس شخص کے جسم اورچہرے پرصابن لگا ہوا ہے اوراس شخص سے رکن اسمبلی مسائل کے بارے میں پوچھتے ہیں جب وہ کہتا ہے کہ اس کے پاس راشن کارڈ وغیرہ ہے تو وہ وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ یہ واقعہ 14 جنوری کا ہے اس منظرکوکسی نے اپنے فون میں قید کرلیا اوراس ویڈیو کوٹویٹرپرپوسٹ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button