ملک میں ایک نئی قسم کے سوائن فلو کی تصدیق۔ خنزیروں کو مارنے کا حکم جاری

نئی دہلی: شمال مشرقی علاقہ کی ریاست تریپورہ میں اب نئی قسم کا سوائن فلو فیور پھیل رہا ہے جسے افریقی سوائن فلو کہا جا رہا ہے۔ خنزیروں کے 87 نمونوں میں سے 3 میں افریقی سوائن فلو فیور پایا گیا ہے۔ بیماری کا پتہ چلنے کے بعد بیماری کے مرکز سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام خنزیروں کو ماردینے کی ہدایت انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے۔گوہاٹی کی این ای آر ڈی ڈی ایل لیب کوروانہ کئے گئے نمونوں میں افریقی سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد حکومت نے علاقہ سے کسی بھی زندہ یا مردہ خنزیر کے گوشت کی فروخت اور اسے باہر لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔