نیشنل

بیرسٹراسد الدین اویسی کی گاڑی پرفائرنگ، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد۔ایک ہفتہ کے اندرخودسپرد ہونے کا حکم

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی گاڑی پرفائرنگ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے ملزم کو ایک ہفتہ کے اندرجیل حکام کے سامنے خودسپرد ہونے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ملزم کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی، لیکن آج سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو رَد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے الہٰ آباد ہائیکورٹ سے ثبوتوں کو نظرمیں رکھتے ہوئے ملزمین کی درخواست ضمانت پرازسرنو غورکرنے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ جاریہ سال ماہ فروری میں دہلی سے اترپردیش کے راستے میں صدرمجلس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ فائرنگ کا واقعہ دھسنا ٹول گیٹ پر پیش آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button