لاک ڈاؤن پر غور کیا‌جائے۔ سپریم کورٹ کا مرکز اور ریاستوں کو مشورہ

سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو کورونا کے کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے عوامی مفاد کی خاطر لاک ڈاؤن پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ عوامی صحت کو نظر میں رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن پر غور کیا جائے لیکن اس سے قبل پسماندہ طبقات کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے اقدامات کئے جائیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انہیں لاک ڈاؤن کے دوران غریب افراد کہ ہونے والی پریشانیوں کا بخوبی علم ہے۔