حیدرآباد کے لکڑی کا پل پربڑا کنٹینرالٹ گیا

حیدرآباد: شہرکے مصروف ترین علاقہ لکڑی کا پل کے پاس آج ایک بڑا کنٹینرالٹ گیا۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ اس مصروف ترین سڑک پرحادثہ کی وجہہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ ٹریفک پولیس کے عملہ نے کرین کی مدد سے کنٹینرکو ہٹانے کا کام کیا۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے یا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔