ایجوکیشن

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کی مفت آن لائن کوچنگ 

کلاسس کو پیر 22 مئی سے یو ٹیوب پر لائیو نشر کیا جائے گا 

حیدرآباد ۔ پریس نوٹ ۔ 18 مئی۔اس سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے کی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے حیدرآباد کے معروف و معتبر تعلیمی ادارے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ان کے لئے ایک آن لائن کوچنگ پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایم ایس کا یہ احساس ہے کورونا کی وباء اور اس دوران حالات کی وجہ سے  ان طلبہ کی بنیادی تعلیم کافی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں انٹرمیڈیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لگاتار 21 روزہ اس آن لائن کوچنگ پروگرام میں انٹر سال اول اور دوم کےMPC ، BPC، CEC اور MEC  سیکشنس کے تمام مضامین کے علاوہ انگریزی زبان کے پرچہ کا احاطہ کیا جائے گا ۔

کلاسس کے لئے ایم ایس جونئیر کالج کے قابل و تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل رہیں گی ۔ ان کلاسس کو یو ٹیوب چینل ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی

mseducationacademy

پر لائیو نشر کیا جائے گا ۔ ان آن لائن کلاسس میں شرکت کے خواہشمند طلبہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ویب سائیٹ

mseducationacademy.in پر اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ کے دونوں سالوں کے لئے آن لائن کلاسس میں بلا لحاظ مذہب و ملت تلنگانہ کے تمام اضلاع کے طلبہ شرکت کر سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں

Back to top button