نیشنل

ملک میں کورونا کے کیسس اوراموات میں ایک بارپھراضافہ

حیدرآباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسس اور مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37،593 نئے کیسس سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 12 ہزار 366 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 169 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 54 ہزار 281 ہو گئی ہے۔اس دوران ایکٹوکیسس 2،776 بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 327 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 648 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4،35،758 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button