جنرل نیوز

نظام آباد  میں  ادارہ تنظیم المکاتب کا کامیاب جلسہ تقسیم انعامات بضمن سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

نظام آباد  میں  ادارہ تنظیم المکاتب کا کامیاب جلسہ تقسیم انعامات بضمن سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم انعامی مقابلہ  23/اکٹوبر بروزاتوار بمقام بلیوڈائمنڈ فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد بوقت دوپہر 1/30تا4 بجے زیر صدارت حضرت مولانا مفتی رفیق ذاکر قاسمی صاحب صدرجمعیة علماء منڈل آرمور وصدرشرعی ہنچایت نظام آباد منعقد ہوا .

جس کی نگرانی  ؓمحترم حافظ محمد فرقان صاحب ڈائریکٹر ادارہ تنظیم المکاتب نے فرمائی۔اس موقع پر مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے کہا کہ گذشتہ ماہ فائنل مقابلہ میں کامیاب ہونے والے 79 طلباء وطالبات کو آج گولڈمیڈل اور ایوراڈس سے نوازاگیا  مہمانان خصوصی کی حیثیت  مفتی عبدالمبین قاسمی امام وخطیب مسجد فرحت النساء مولاناارشد علی قاسمی امام وخطیب مسجد حمیدیہ  ،مفتی محمد سہیل قاسمی امام وخطیب مسجد نور نظام آباد  جناب محمد عمران شریف صاحب ناظر ادارہ تنظیم المکاتب  ،جناب شیخ عبدالمتین صاحب متولی مسجد آمنہ بلقیس  ،جناب محمد معراج علی صاحب   جناب وسیم احمد خان صاحبنزاکت جویلرس، جناب عبدالقدیر صاحب عمر کرانہ ، جناب محمد ممتاز صاحب لکچرار عمرپورہ پولیس لائن ،جناب محمد ذیشان رضوی صاحب ایڈوکیٹ کے علاوہ علماء حفاظ اور اساتذہ کرام نے شرکت کرتے ہوے کامیاب ہونے والے طلباء اور ان کے سرپرستوں کو مبارکباد دی

ؓمفتی شیخ مبین قاسمی،  ؓمولانامحمد قمر قاسمی ،حافظ نسیم اللہ غازی استاد ادارہ ہذا ،حافظ محمد راشد استاد ادارہ ہذا اور مفتی محمد الماس قاسمی حافظ فیاض ویگر مہمانوں کو حسن خدمات پر شال پوشی کی گیئی ، محمد ابرار احمد قاسمی وجملہ ذمہ داران نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button