کورونا کے خوف سے ایک شخص کی موت۔رپورٹ نیگیٹوآئی

نظام آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں کورونا کے خوف سے ایک شخص کی موت ہوگئی بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ اس وائرس سے متاثرنہیں تھا۔ رنجل منڈل کے بورگم دیہات کا رہنے والا ایک شخص جس کی شناخت اشوک کے طورپر کی گئی ہے، چند دن پہلے معمولی بخار کاشکار ہوگیا۔اس کو یہ شبہ ہوگیا کہ وہ کورونا سے متاثر ہوگیا ہے، اسی شبہ میں وہ اپنا معائنہ کروانے کے لئے پبلک ہیلت سنٹر پہنچا جہاں اس کا کورونا کامعائنہ کیاگیا۔اپنے معائنہ کے لئے نمونہ دینے کے بعد وہ درخت کے نیچے اس معائنہ کی رپورٹ کا انتظار کررہا تھا۔اس میں اس مرض سے متعلق اتنا زیادہ خوف تھا کہ درخت کے نیچے بیٹھے بیٹھے ہی وہ اچانک فرش پر گرپڑا اور اسی خوف کے عالم میں اس کی موت ہوگئی۔اس کو خدشہ تھا کہ اس کی رپورٹ مثبت آئے گی تاہم اس کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد اس کی رپورٹ منفی آئی۔