کورونا کی وجہہ سے دنیا بھرمی 10 کروڑ افراد غریب ہوگئے

نئی دہلی: کورنا کی وباء کی وجہہ سے عالمی سطح پردس کروڑ سے زائد افراد غریب ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بتایا کہ کووڈ۔ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں دس کروڑ سے زائد افراد خط غربت کے نیچے آگئے ہیں اور چار ارب سے زائد افراد کو کوئی سماجی امداد نہیں ملی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کےکووڈ۔ 19 کے بحران کے لیے وقف فنڈ ایونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا وباء نے دس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت پر مجبور کیا ہے۔