نیشنل

کورونا کی تیسری لہریقینی لیکن بچوں پرنہیں پڑے گا زیادہ اثر: رپورٹ

حیدرآباد: کورونا کی تیسری لہرکے دوران بچوں پر اسکا زیادہ اثرنہیں پڑے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تیسری لہرماہ ستمبر میں آ سکتی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بچوں پر اس تیسری لہر کے دوران زیادہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ اس کا کوئی بایولوجیکل بنیاد نہیں ملی ہے۔ دراصل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارہ کے ذریعہ کورونا معاملے کو لے کر لگاتار تحقیق کی جارہی ہے اور اس کے تحت جہاں ایک طرف اس تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی جاتی ہے کہ خطرہ ابھی کتنا برقرار ہے، وہیں دوسری طرف حکومت کو اس سے متعلق اہم صلاح بھی دی جاتی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اپنی 55 صفحات کی ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button