نیشنل

ستمبرمیں کورونا کی تیسری لہر۔نیتی آیوگ نے روزانہ 4 لاکھ کیسس سامنے آنے کا دیا انتباہ

نئی دہلی: ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے تعلق سے انتباہ دیا گیا ہے۔ نیتی آیوگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ستمبر میں کورونا کے یومیہ چار سے پانچ لاکھ کیس آ سکتے ہیںاور ہر 100 معاملوں میں سے 23 کو اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ نیتی آیوگ نے کہا ہے کہ ایسے میں پہلے سے ہی دو لاکھ آئی سی یو بیڈ تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق نیتی آیوگ نے کورونا کی دوسری لہر کے بعد بڑی تعداد میں ہاسپٹلس میں کووڈ بیڈ الگ رکھنے کی سفارش کی ہے۔ نیتی آیوگ کا کہنا ہے کہ خراب حالات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔ ستمبر تک دو لاکھ آئی سی یو بیڈ تیار کئے جانے چاہئے۔ اس کےعلاوہ ایک لاکھ سے زیادہ وینٹی لیٹر والے آئی سی یو بیڈ، سات لاکھ آکسیجن والے بیڈ اور دس لاکھ کووڈ آئیسولیشن کیئر بیڈ ہونے چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button