ہندوستان میں کورونا کا سب سے برا دور آنا باقی ہے۔ گوگل کے سی ای اوکا بیان

نئی دہلی: کورونا وائرس کی وجہہ سے اس وقت ملک کا برا حال ہے ۔ اس درمیان گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے ایک بیان نے لوگوں کو مزید خوف زدہ کردیا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کا سب سے برا دور آنا ابھی باقی ہے۔ انھوں نے ایک ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کہا کہ ہندوستان میں اس وقت حالات ہلاکت خیز ہیں اور آنے والا وقت مزید مشکلات پیدا کرنے والا ہے۔ انھوں نے امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو دی جانے والی امداد پربھی بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ دیکھنا خوش کن ہے کہ صدر جو بائڈن اور وزیر خارجہ اینٹنی بلنکین ہندوستان کی حالت پر دھیان دے رہے ہیں۔