حیدرآباد میں کارپوریٹرکو جرمانہ

حیدرآباد: قواعد کی خلاف ورزی کرنے پرحیدرآباد میں ایک کارپوریٹرکو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی نے عوامی مقام پرقواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلیکسی لگانے پرسیتاپھل منڈی کارپوریٹرای ہیما کو پانچ ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ سیتا پھل منڈی ڈیویژن ملٹی پرپس فنکشن ہال کے پاس بتکماں تہوارکے پیش نظرانھوں نے فلیکسی لگائی تھی۔