کووی شیلڈ ویکسین لینے والے ان ممالک کا کرسکتے ہیں سفر

یوروپی یونین کے 8 ممالک نے کووی شیلڈ کو منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ اِن ممالک میں جرمنی، سلوینیا ، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ،یونان، آئس لینڈ، آئرلینڈ اور اسپین شامل ہیں۔ اِس مطلب یہ ہے کہ جن افراد نے Covishield کاٹیکہ لیا ہے اُنہیں اِن ممالک میں سفر سے متعلق بندشوں سے چھوٹ دی جائے گی۔اِس سے پہلے ہندوستان نے یہ کہا تھا کہ وہ باہمی اقدامات کی بنیاد پر یوروپی یونین کے ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرے گا اور ایسا اُس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک کہ یوروپی یونین بھی بھارتی ٹیکوں کووی شیلڈ اور کوویکسین کو تسلیم نہیں کرتی۔