تلنگانہ میں کورونا سے 51 اموات

حیدرآباد: تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 6,361نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 4,69,722 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر2,527ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 51اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 8,126 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,89,491 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 77,704ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 77,435کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم3,882نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 1.32 کروڑ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 1,225نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔