کورونا سے صبح باپ اوررات میں بیٹے کی موت

حیدرآباد: کورونا سے صبح میں باپ اور رات میں بیٹے کے موت ہوگئی۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ میں منگل کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ویمل واڑہ ٹاون میں رہنے والے 45سالہ پرکاش اور اس کی بیوی مادھوری اپنے بیٹے ابھیجیت کے ساتھ رہتے تھے۔پرکاش ویمل واڑہ کے سرکاری اسکول میں ٹیچر کے طورپر خدمات انجام دیتا تھا۔کورونا کی علامات پر تین دن پہلے ان کا معائنہ کیاگیاجس پر یہ تینوں بھی کورونا سے مثبت پائے گئے جس کے بعد پرکاش کو کریم نگر کے پرائیویٹ ہاسپٹل لے جایاگیاجہاں علاج کے دوران منگل کی صبح اس کی موت ہوگئی۔اس خاندان کے دیگر دو افراد کو سرسلہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں بیٹے ابھیجیت کی منگل کی شب علاج کے دوران کورونا سے موت ہوگئی۔