کورونا کی نئی قسم۔ تلنگانہ میں چوکسی

حیدرآباد:  جنوبی افریقہ، برطانیہ، ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد تلنگانہ میں الرٹ کردیاگیا ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مشورہ پر ریاستی محکمہ صحت نے خصوصی چوکسی اختیار کی ہے۔شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر معمول کے اسکریننگ سنٹر پر چوکسی کے حصہ کے طورپر ان تینوں ممالک سے راست یا براہ کسی اور ملک حیدرآباد آنے والے مسافرین کی کورونا جانچ کی جارہی ہے۔ریاست میں فی الحال کورونا کے معاملات قابو میں ہیں تاہم کورونا کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد امکانی مسائل کو روکنے کے لئے تمام طرح کے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔مرکزی حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق یہ چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔