کورونا کے مریض نے ہاسپٹل سے چھلانگ لگادی۔ تلنگانہ کے ورنگل میں واقعہ

ورنگل: ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کورونا کے مریض نے ہاسپٹل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ ضلع ورنگل رورل سنگم منڈل کا رہنے والا ڈرائیورکورونا سے متاثرہوگیا تھا اسے علاج کیلئے ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تب سے وہ وہاں زیرعلاج تھا۔ آج اس نے ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ کافی تناو میں تھا پولیس مصروف تحقات ہے۔