جنرل نیوز

ادارہ ادب اسلامی ہند کھمم یونٹ کا قیام

پریس نوٹ:محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب دفتر جماعت اسلامی عبد العزیز ہال کھمم میں ادارہ کی شاخ کا قیام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر صدر ادارہ نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حاضرین سے کہا کہ اتنے بڑے شہر میں اردو کی ترقی وترویج کے لیے کوئی ادارہ موجود نہیں ہے اس لیے ادارہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ادارہ صرف اردو زبان کی ترقی ہی نہیں بلکہ تمام زبانوں میں اسلامی ادب کی ترقی اور ادب میں اسلامی اقدار کو قائم رکھنے قلم کاروں کی تربیت کاانتظام بھی ادارے کے ذریعے کرنا اور نیے قلم کاروں کی ہمت افزائی کرنا۔ اور انہیں فن کی تمام خوبیوں سے آراستہ کرنے کی کوشش کرنا ۔اس موقع پر کھمم شاخ کے عہدیداران کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا ۔

جناب احسن مستقیم صاحب کو صدر جبکہ نایب صدر جناب عبد العظیم صاحب اور معتمد عمومی جناب مولانا محمد ایوب صاحب شریکِ معتمد حافظ عبدالحمید صاحب اور خازن جناب محمود شریف صاحب اور ارکان عاملہ شیخ سلیم کبیر صاحب ۔ یوسف شریف صاحب ۔ عبدالرحیم بابر صاحب ۔ عبدالسمیع صاحب ۔ شیخ رفیع صاحب ۔ رجب علی صاحب ۔ اس موقع ذمہ داران جماعت اسلامی کھمم جناب محمد الیاس صاحب سیکریٹری حلقہ ۔ جناب محمد ابرار صاحب ناظم ضلع کے علاوہ امراے مقامی جناب خلیل احمد خان صاحب اور محمد عبد الصبور صاحب موجود تھے تمام ادارہ کے نو منتخب عہدیداران اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے جناب محمد الیاس صاحب سیکریٹری حلقہ کو ادارہ ادب اسلامی کھمم کے سرپرست کے طور پر نامزد کیا ۔ آخرمیں جناب خلیل احمد خان صاحب کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button