حیدرآباد زوپارک کے 8 ببرشیروں میں کورونا کی علامات

حیدرآباد: حیدرآباد زوپارک کے 8 ببرشیروں کے کورونا سے متاثرہونے کا پتہ چلا ہے۔ کورونا کی علامات پر ان کے نمونہ حاصل کرکے معائنوں کیلئے انھیں سی سی ایم بی روانہ کیا گیا ہے امکان ہے کہ آج اس کی رپورٹ آجائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ زو کے سفاری پارک میں موجود شیروں کے گوشت نہ کھانے اورناک بہنے کی شکایت پرجانوروں کے ڈاکٹرس نے ان کے نمونہ حاصل کرکے معائنوں کیلئے روانہ کئے۔
واضح رہے حیدرآباد کا زوپارک اس مہینہ کی دو تاریخ سےعوام کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جن ببرشیروں میں کورونا کی علامات پائی گئیں ان میں چار مارہ اوربقیہ نرہیں٫ ملک میں کورونا کی لہرکے پیش نظرمرکزی وزارت ماحولیات اورسنٹرل زو اتھاریٹی کی ہدایت پرملک گیرسطح پرکئی پارکس کو بند کردیا گیا ہے۔
یہااں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ گذشتہ اپریل میں نیویارک کے ایک زومیں شیروں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہانگ کانگ میں کتے اوربلیوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئِی تھی۔ اگرحیدرآباد زوپارک میں ان جنگلی جانوروں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ ہندوستان میں شیروں میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہوگا۔