مبارکباد

ایس آئی او کورٹلہ یونٹ کی جانب سے احمد عبدالنعیم صاحب کی تہنیت

احمد عبدالنعیم ریاستی نائب صدر ایم پی جے تلنگانہ و صدر وقف پراپرٹی پروٹیکشن کمیٹی ضلع جگتیال جو حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرکے آنے کے بعد قلب پر حملے کی وجہ سے انہیں اپولو ہاسپٹل حیدرآباد میں زیر علاج تھے صحتیابی کے بعد کورٹلہ واپسی پر sio کورٹلہ یونٹ صدر محمد عبدالماجد کی قیادت میں احمد عبدالنعیم کو تہنیت پیش کی گئی

 

اس موقع پر احمد عبدالنعیم نے اپنی صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے وہ اپنی باقی زندگی ملی سماجی اور خدمت خلق کے کاموں کے لئے وقف کرنے کے عزائم کااظہار کیا انہوں نے sio کے طلباء سے کہا کہ وہ دین اسلام کے فروغ اور مسلم طلبہ کی تعلیم اور ان کی کردار سازی کی طرف خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ دینی ملی اور سماجی کاموں میں جس قسم کی بھی ضرورت ہو وہ ان سے رجوع ہو سکتے ہیں انکی مدد کے لیے وہ تیار ہیں احمد عبدالنعیم نے اس موقع پر مسلمانوں میں اتحاد واتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جس طرح کورٹلہ کے مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق تھا اس کو پھر سے دہرانے کی ضرورت ہے

 

انہوں نے مسلم نوجوانوں سے کہا کہ وہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھے اس موقع پر ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال محمد نعیم الدین ، امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ الیاس احمد خان کے علاوہ sio کے ذمے داران شیخ مختار ، فیض الرحمن ، شفیق الرحمن،محمد فاضل،، محمد عدنان، محمد خالد، محمد جاوید، محمد نوید، اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button