جرائم و حادثات

حیدرآباد میں وجیہ ڈیری کے نام سے نقلی گھی کی تیاری کا پردہ فاش

حیدرآباد: حیدرآباد کی‌ ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم، وجیہ ڈیری ڈیولپمنٹ‌ کے حکام نے شاہ عنایت گنج پولیس کے ساتھ مل کر نقلی گھی کی تیاری اور فروخت میں ملوث ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ دیپک پنورکر اور راہول اگروال نامی دو افراد کے پاس سے 970 لیٹر ملاوٹ شدہ گھی ضبط کیا‌ گیا۔ ملزم دیپک پنورکر اپنے خاندان کے ساتھ سعیدآباد میں رہتے ہوئے لاج چلایا کرتا تھا۔ عالمی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار ٹھیک نہیں چل رہا تھا جس پر اس نے ایک منصوبہ بنایا اور اپنے دور کے رشتہ دار راہول اگروال سے ملا جو تیل اور گھی کے کاروبار سے واقف ہے۔ راہول اگروال کی ہدایت پر دیپک نے ناندیڑ میں اپنے آبائی مقام پر اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیا جہاں نقلی گھی تیار کیا جاتا اور اسے وجیہ ڈیری کی پیاکٹس میں بھر کر حیدرآباد میں فروخت کیا‌جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button