جرائم و حادثات

صدر مجلس بیرسٹر اویسی کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ _ حیدرآباد کی سائبر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

حیدرآباد ۔ 28 ستمبر (اردولیکس)  حیدرآباد کی سائبر آباد پولیس نے صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے سوشیل میڈیا پر پھیلانے کے معاملہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

بیرسٹر اسدالدین اویسی اور  امتیاز جلیل رکن پارلیمنٹ مجلس اورنگ آباد کی ایک تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔ حقیقی تصویر میں صدر مجلس اور امتیاز جلیل کسی اور شخص سے محو گفتگو ہیں جبکہ اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اس میں اس شخص کی جگہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر جوڑ دی گئی ۔ مجلس کے کارکن محمد عرفان خان نے اس سلسلہ میں سائبر کرائم پولیس سے شکایت کی ۔ پولیس نے اس معاملہ میں دفعہ 469 (6) 505 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button