جرائم و حادثات

لومیارج پربرہم، لڑکی کے گھروالوں نے دلہے کا پرائیوٹ پارٹ کاٹ دیا

Photo imagine

نئی دہلی: لومیارج کرنے والے نوجوان کا لڑکی کے گھروالوں نے اغوا کرنے کے بعد اس کے جسم کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا۔ یہ واقعہ دہلی میں پیش آیا۔ دہلی سے تعلق رکھنے والا رمن نامی نوجوان اورایک لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اورشادی کے خواہشمند تھے جبکہ لڑکی کے گھروالوں کو اس شادی پراعتراض تھا۔

انھوں نے شادی سے انکارکردیا جس پرنوجوان اورلڑکی نے گھرسے بھاگ کرشادی کرلی اور22 ڈسمبرکووہ دہلی واپس ہوئے۔ اس جوڑے نے ارکان خاندان کی جانب سے خطرہ کا شبہ ظاہرکرتے ہوئے راجوری گارڈن پولیس اسٹیشن میں شکایت کی اورتحفظ فراہم کرنے کی خواہش کی۔ لڑکا جیسے ہی پولیس اسٹیشن سے باہرآیا لڑکی کے ارکان خاندان نے اس کا اغوا کرلیا نوجوان کو شدید زدوکوب کرنے کے بعد اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ دیا گیا۔

نوجوان اس وقت دہلی کے صفدرجنگ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button