قاتلانہ حملہ میں زخمی اسسٹنٹ پروفیسر نذیر احمد کا انتقال

حیدرآباد _ حیدرآباد میں  2 جولائی کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے جانے والے ایک اسسٹنٹ پروفیسر پر قاتلانہ حملہ کا واقعہ پیش آیا اس واقعہ میں شدید طور پر زخمی اسسٹنٹ پروفیسر نذیر احمد کا آج علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ ۔سمتا کالونی ٹولی چوکی میں 55 سالہ نذیر احمد جو کوٹھی ویمنس کالج میں شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے  پر بعض نامعلوم افراد نے جو آٹو میں سوار تھے ان کے مکان کے قریب تیز دھاری ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی مقامی افراد نے نذیر احمد کو بروقت دواخانہ منتقل کیا تھا جہاں پر وہ گزشتہ 18 دنوں سے زیر علاج تھے لیکن آج علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔۔نذیر  احمد  کا تعلق ظہیرآباد سے تھا  کوٹھی ویمنس کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے