جرائم و حادثات

عصمت ریزی کی کوشش۔ پادری کے خلاف کیس درج

ملگ: ریاست تلنگانہ کے ضلع ملگ میں ایک پادری نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ شرمناک واقعہ گوئندا پورمنڈل کے چلوائی میں پیش آیا۔ موضع کی لڑکی کے ساتھ پادری 42 سالہ تروپتی نے عصمت ریزی کی کوشش کی۔ لڑکی کی چیخ وپکارپرمقامی افراد نے وہاں پہنچ کرلڑکی کو بچالیا۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button