جرائم و حادثات

حیدرآباد میں آٹوڈرائیورکا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندرنگرمیں کل رات ایک آٹوڈرائیورکا قتل کردیا گیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق حمید نامی شخص کا نامعلوم افراد نے سرپروزنی پتھرڈال کرقتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپسی جھگڑے کے بعد یہ واردات پیش آئی۔ پتہ چلا ہے کہ کل دوپہرکوئی انھیں گھرسے بلا کرلے گئے تھے جس کے بعد وہ واپس نہیں ہوئے اوررات میں ان کے گھروالوں کو قتل کی اطلاع ملی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button