نیشنل

یوٹیوب پر دیکھ کر زچگی کی کوشش،نومولود کی موت۔زچہ خاتون کا شوہر گرفتار

چینئی:تمل ناڈو کے رانی پیٹ ضلع میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر گھر میں ہی اپنی بیوی کی زچگی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں‌خاتون نے مردہ بچے کو جنم دیا اور شدید خون بہنے کی وجہ سے اسے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق پاناپاکم علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوکا ناتھن نامی شخص کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ اس دوران اسکی بیوی گومتی جسکی عمر (28) بتائی گئی ہے حاملہ ہوگئی۔ 18 دسمبر کو اسے درد ہونے لگا۔ تاہم شوہر نے بیوی کو ہاسپٹل لے جانے کے بجائے بچے کی پیدائش گھر پر کرنے کی کوشش کی۔ اس نے یو ٹیوب پر ویڈیو دیکھا اور اپنی رشتے دار خاتون کی مدد حاصل کی۔ بعد ازاں گھر میں زچگی کی کوشش کی گئی، جسکے نتیجے میں خاتون نے مردہ بچہ کو جنم دیا اور اسکے بعد اسکی طبعیت بگڑ گئی، خاتون کو پرایمری ہیلت سنٹر اور وہاں سے ویلور کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈپٹی میڈیکل آفیسر منی مارن نے پولیس سے شکایت کی۔ اس دوران اس جوڑے کے گھر والوں نے بتایا کہ خاتون کی مرضی سے ہی گھر میں زچگی ہوئی۔ پولیس نے اس معاملے میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button