شہری ہوشیارباش۔ کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے دیا جارہا ہے دھوکہ

حیدرآباد: آن لائن ٹھگوں کی جانب سے اب کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے دھوکہ دیا جارہا ہے۔ ایسا ہی ایک دھوکہ دہی کا واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ چنتل کی رہنے والی خاتون گائتری دیوی سے دھوکہ بازوں نے فون پررابطہ قائم کرتے ہوئے اپنا تعارف کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام کے زمہ داروں کی حیثیت سے کرواتے ہوئے 25 لاکھ روپئے جیتنے کا جھانسہ دیا۔ انھوں نے ٹیکس اورمختلف بہانوں سے خاتون سے 4 لاکھ سے زائد رقم وصول کرلی اورفون سوئچ آف کردیا گیا۔ خاتون کی شکایت پرمتعلقہ پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔