جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک بینک کا سرورہیک۔12 کروڑ روپئے کی رقم غائب

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک خانگی بینک کا مین سرور ہیک کرکے 12 کروڑ روپئے لوٹ لئے گئے۔ ذرائع کے بموجب حیدرآباد کے مہیش کوآپریٹوبینک کے سرورکو ہیک کرکے سائبرجرائم میں ملوث ملزمین نے 12 کروڑ روپئے 100 مختلف اکاونٹس میں منتقل کردئیے گئے۔ بینک کے عملہ کی جانب سے تکنیکی خرابی کا پتہ چلانے تک یہ رقم دوسرے کھاتوں میں منتقل کردی گئی۔ بینک انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں حیدرآباد کے سائبرکرائم پولیس سے شکایت درج کروادی گئی ہے۔ پولیس نے اس بات کی پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ رقم کونسے بینک اکاونٹس میں جمع کروائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button