جرائم و حادثات

غیر‌ مسلم‌ شخص‌ سے‌ شادی۔ حیدرآباد میں خاتون کے رشتہ دار کا جوڑے پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد: بین مذہبی شادی کرنے والی خاتون اور اس کے شوہر پر خاتون کے رشتے دار نے کلہاڑی سے حملہ کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقے عبداللہ پور میٹ میں پیش آیا۔ لشکر گوڑہ سے تعلق رکھنے والے راجو نامی شخص نے 6 سال قبل اسی علاقے کی رہنے والی مسلم لڑکی سے شادی کی تھی۔ انھیں دو بچے ہیں، شادی پر لڑکی کے رشتے دار کافی برہم تھے۔ آج راجو اپنی بیوی کے ساتھ ہاسپٹل جاکر واپس ہورہا تھا کہ لڑکی کے رشتہ دار جہانگیر نے ان پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں راجو شدید زخمی ہوگیا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button