نیشنل

بی جے پی کی مسلمانوں کے قریب ہونے کی کوشش۔اقلیتوں میں چلائی جائے گی مودی دوست مہم

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اقلیتی محاذ کی جانب سےمسلم رائے دہندوں کو بی جے پی کے قریب کرنے کی کوششوں میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقلیتی محاذ سے وابستہ ملک بھر کے کارکنوں کے ورکشاپ میں حکومت کی پالیسیوں کو مسلم اکثریتی علاقوں تک لے جانے کے طریقہ کار بات چیت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ملک بھر کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے 30 فیصد سے زائد مسلم رائے دہندگان والے 65 لوک سبھا حلقوں میں مودی دوست بنانے کی مہم شروع کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button