ضلع وقارآباد میں شوہربیوی کی اجتماعی خودکشی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں شوہربیوی نے اجتماعی طورپرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پرگی ڈویژن پوڈورمنڈل کے موضع تماپورمیں پیش آیا۔ مقامی 36 سالہ یادایا اور32 سالہ یاد اماں مالی مسائل کا سامنا کررہے تھے۔ کاشت کیلئے انھوں نے قرض حاصل کیا تھا اوروہ قرض کی رقم ادا کرنے سے قاصرتھے اورمالی مشکلات سے کافی پریشان ہو گئے تھے ۔ ان پریشانیوں سے تنگ آکرشوہربیوی نے جراثیم کش دوا پی لی ان دونوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔