نقلی بینج فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے عادل آباد ایس پی کا انتباہ

عادل آباد _ گذشتہ تین سالوں سے نقلی بینجوں کی وجہ سے جن کسانوں کو نقصان ہوا ہے ان کی تفصیلات اکٹھا کی جائے گی اور خاطیوں پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ضلع ایس پی عادل آباد ایم راجیش چندر نے کہا کہ نقلی تخم سے ضلع بھر میں کسانوں کو نقصان نہ ہو محکمہ پولیس کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔اسپیشل ٹاسک فورس پولیس انسپکٹر چندرا مولی کی قیادت میں چوبیس پولیس افسران کی ٹیم ضلع بھر میں دورہ کرتے ہوئے نقلی تخم کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لئے کام کررہی ہے۔نقلی بینجوں کی فروخت گی میں ملوث افراد کو بلکل بھی بخشا نہیں جائے گا۔کاشتکاروں کو نقلی بینجوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کو عوام کا تعاون ضروری ہے۔اس موقع پر تین سال سے ضلع بھر میں جن کسانوں کو نقصان ہوا ہے ان کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔ضلع ایس پی ایم راجیش چندر نے دہی علاقہ جات کے کسان اور عوام و نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ نقلی تخم سے متعلق کسی بھی قسم کی جانکاری حاصل ہونے پر ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ واٹس ایپ 9440900635 نمبر پر ربط پیدا کریں۔اطلاع دینے والوں کا نام مخفی رکھا جائے گا۔