کورٹلہ کے ایک ہاسپٹل میں نرس کے ساتھ ڈاکٹر کی جنسی ہراسانی کا واقعہ

کورٹلہ _ کورونا کے مریضوں کی خدمت کرنے والی ایک نرس کے ساتھ اسی ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق  جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں کلور روڈ پر واقع شری لکشمی ہاسپٹل میں یہ واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ نرس کے پولیس میں شکایت درج کرنے کے بعد ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ سری لکشمی ہاسپٹل تین ماہ قبل کھولا گیا تھا اور حال ہی میں اسے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ اس ماہ کی پہلی تاریخ کو ہاسپٹل میں کام کرنے والی ایک نرس مریض کی رپورٹ دکھانے ہاسپٹل میں کام کرنے والے ڈاکٹر راجیش سے ملاقات کرنے کے اس کے روم میں گئی ۔جہاں ڈاکٹر راجیش نے نرس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

نرس نے کورٹلہ ٹاؤن پولیس کو شکایت کی کہ ڈاکٹر راجیش نے ، اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسے کافی کم تنخواہ دی جا رہی ہے اس کا ساتھ دینے پر وہ اسے زیادہ تنخواہ ادا کرے گا۔ پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف ایس سی اور ایس ٹی مظالم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے