حیدرآباد ایئرپورٹ پر 20 کروڑ روپے کا ڈرگس پکڑا گیا

حیدرآباد ^ حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئیں۔ پیر کی صبح تنزانیہ سے حیدرآباد پہنچنے والے شخص سے ڈی آر آئی گے عہدیداروں نے بھاری مقدار میں ہیروئن پکڑ لی جس کی قیمت لگ بھگ 20 کروڑ روپے ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے جان ولیمس نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو تنزانیہ کا شہری ہے ۔ حکام اس بات کو معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہیروئن کہاں سے لایا جارہا تھا اور کہاں لے جایا جارہا تھا۔

جاریہ  مہینہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب شمش آباد ایئرپورٹ میں بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئیں۔ اس ماہ کی 5 تاریخ کو ، زامبیا کی  دو خواتین کے پاس سے 78 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی۔