حیدرآباد میں کرائے دار نے ضعیف خاتون مکان دار کے قتل کے بعد نعش باتھ روم میں چھپا دی

حیدرآباد _ حیدرآباد میں ایک کرائے دار نے ضعیف خاتون مکان دار کا قتل کرتے ہوئے اس کی نعش کو باتھ روم میں چھپادیا۔یہ واردات شہر حیدرآبادکے  الوال میں پیش آئی۔مقتولہ کی شناخت 72سالہ منگتایورو کے طورپر کی گئی ہے جس کا قتل اس کے کرائے دار سریش نے کیا۔سریش اسی مکان کے ایک حصہ میں کرائے سے مقیم تھا۔پولیس نے کہاکہ قتل کی وجہ ہنوز معلوم نہ ہوسکی۔اس ضعیف خاتون کے لاپتہ ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے پولیس سے شکایت کی تھی جس کے بعد پولیس نے سریش کے مکان میں اس کی تلاشی لی اور شام میں پولیس کو یہ لاش غسل خانہ سے برآمد ہوئی۔اس کے جسم پر زخموں کے نشان ہیں۔سریش کو پولیس نے سریش کو تحویل میں لے لیا